Thursday May 16, 2024

عمران خان اور کابینہ نے کیسےپاکستانیوں کی لوٹی ہوئی رقم ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کو منتقل کی ؟شواہد بھی مل گئے ، سابق حکومت کا میگا کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آگیا

اسلام آباد:گزشتہ روز ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی ایک آڈیو کال لیک ہوئی جس میں ملک ریاض کی بیٹی بتاتی ہیں کہ فرح گوگی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے نام پر 5کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی کا مطالبہ کر رہی ہیں اور یقین دہانی کروارہی ہیں کہ انگوٹھی ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کا لیٹر نکلوا دیں گےاور مذکورہ پراپرٹی کے تالے کھل جائیں گے۔ تاہم ملک ریاض نے اس آڈیو کال کی تردید کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ آڈیو کال فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی اور میں اس کے ذمہ داروں اور پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہا ہوں۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

تاہم سینئر صحافی ابصار عالم نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے برطانیہ سے ریکورہونیوالے پاکستانی عوام کے اربوں روپے ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض اور بحریہ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ۔ابصار عالم نے مزید مطالبہ کیا کہ پانچ ممبر بینچ ہمت کرے تو عمران خان اور پُوری کابینہ کی کرپشن کا کیس ضرب المثل بن سکتا ہے۔ابصار عالم کی اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی وسیم عباسی نے اپنے خیالات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہیرے اور انگوٹھی میں تو بچت ممکن ہے مگر دنیا کا کوئی شخص سمجھا دے کہ یہ کیس کیسے کرپشن کا نہیں جس میں لوٹی ہوئی رقم لٹیرے کو واپس کابینہ اور وزیراعظم واپس کر رہے ہیں۔اس طرح کے دستاویزی ثبوتوں کے بعد دنیا کی کونسی عدالت انہیں کلین چٹ دے پائے گی؟

FOLLOW US