Sunday November 24, 2024

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

لاہور:سپیشل کورٹ سنٹرل میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سنٹرل میں رمضان شوگرمل اور آشیانہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیاکہ کیا ایف آئی اے کو ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ؟،جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری چاہیے ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔

‘عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے، دلچسپ دعویٰ سامنے آگیا

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے اعتراض اٹھایا اور کہا کہ عدالت کے سامنے غلط بیانی نہیں کرنی چاہیے ،ایف آئی اے کو کوئی شہادت نہیں ملی،حمزہ شہباز جیل میں تھے تو انہیں شامل تفتیش بھی کیا گیا،ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو بلا کر 2،2گھنٹے بٹھایا،ریکارڈ پر سب چیزیں ہیں وہ سچ بیان کرتی ہیں ۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور وزیر اعظم شہباز شریف کو عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔

عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں یہ باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔ سینیٹر شبلی فراز کی گفتگو

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ لیکن ان کے بعد جانشین کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

FOLLOW US