Monday January 20, 2025

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ لیکن ان کے بعد جانشین کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

اسلام آباد: ملک میں اس وقت نومبر میں ہونے والی آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر بھی بحث ہو رہی ہے۔ جب سے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے، تب سے اس بحث میں شدت آئی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد کون آرمی چیف بنے گا۔ بھارتی ویب سائٹ’دی پرنٹ‘ کے مطابق نئے آرمی چیف کے طور پر چار نام سامنے ہیں،

کراچی سے لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی دعا زہرہ کی والدہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

جن میں سے کوئی ایک جنرل قمر جاوید باجوہ کا جانشین بنے گا۔ یہ چار لوگ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ چاروں آفیسرز 2019ءمیں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل بنے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد پاک فوج کے سب سے سنیئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ہیں۔ ان کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس دوسرے، لیفٹیننٹ جنرل نعمان مسعود راجا تیسرے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چوتھے نمبر پر سنیئر موسٹ آفیسر ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہیں چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی میں سے ایک عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا بھی نومبر 2022ءمیں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے64فیصد شہری اتحادی حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ‘اسی سال عام انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں.بین الاقوامی سروے

عمران خان نے ن لیگ کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

FOLLOW US