Thursday May 2, 2024

عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں یہ باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔ سینیٹر شبلی فراز کی گفتگو

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سات پارٹیاں حکومت میں بیٹھی ہیں لیکن ان میں کوئی ربط نہیں ہے، عمران خان نے دو جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑی۔ عمران خان پر کرپشن کا الزام نہیں اس لیے غداری کے مقدمے بنا رہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اشرافیہ کی حکومت نہیں چلے گی، عمران خان جنگ ان کے خلاف ہے،عمران خان کہتے ہیں جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئیے وہ اقتدار میں ہیں۔

صدر مملکت کا حکومت کوبڑا دھچکا ،حکومت مشکل میں پھنس گئی

موجودہ حکومت عوام کی خدمت کے لیے نہیں آئی بلکہ اپنے مقدمات ختم کرانے آئی ہے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ یہ باہر کے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے، ان کی باہر کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے ٹانگیں کاپنتی ہیں کیونکہ ان لوگوں کے تمام اثاثے باہر ہیں۔ ہم نے مشکل ترین صورتحال میں معیشت کو چلایا۔ہماری حکومت معیشت کو 6 فیصد گروتھ پر لے آئی تھی، یہ ہم نہیں عالمی ادارے کہہ رہے یں،ہم قیمتیں بڑھا رہے تھے تو اس کا متبادل بھی دے رہے تھے،آئی ایم ایف ہمیں کہتا تھا سبسڈی ختم کریں ہم نے ختم نہیں کی۔تیل کی قیمتوں میں سبسڈی دے رہے تھے تو سبسڈی فراہم بھی کر رہے تھے۔466 ارب روپے کا پورا چارٹ شوکت ترین دے چکے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو سمجھنے میں وقت لگے گا شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کس نے دیوالیہ کیا ؟ یہ سب کو معلوم ہے اور وہ آج جمہوریت کا درس ہمیں دے رہے ہیں

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ لیکن ان کے بعد جانشین کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

اسمبلی میں اپوزیشن نہیں اور جمہوریت کی بات کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو سمجھنے کے لیے وقت لگے گا اور عمران خان نے کہا کہ ملک مضبوط نہیں ہو گا تو مسائل پیدا ہوں گے ایٹم بم جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اہم ہوتے ہیں شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ ملک معاشی طور پر کمزور کر دیا جائے، پولیس گردی اور وحشیانہ پن کے ذریعے لوگوں کی عوام کو نہیں دبایا جا سکتا ہے پاکستان کے عوام عمران خان کے پیچھے کھڑے ہو گئے ہیں.

پاکستان کے64فیصد شہری اتحادی حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ‘اسی سال عام انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں.بین الاقوامی سروے

FOLLOW US