Sunday January 19, 2025

‘ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھےہوئےتھے، عمران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ لانگ مارچ میں ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے اور انہوں نے پستول رکھےہوئےتھے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ لگا تھاکہ ہم ملک میں انتشار کی طرف جا رہے ہیں، جو انہوں نے پولیس سےکرایا، پولیس کےخلاف نفرت پہلے ہی بڑھ گئی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے دیکھ کر انہیں اور جوش میں آنا تھا، مجھے 100 فیصد یقین تھا گولی چلنی ہے،

ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیاں نہ چھوڑنے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا حکومت دھرنے کوروکنے کیلئے اپنے وسائل استعمال کرے

ہماری طرف بھی لوگ تیارہوگئے تھے جنہوں نے پستول رکھے ہوئے تھے تو مجھے خوف ہوگیا کہ اگلا مرحلہ یہ ہوگا کہ اب یہاں انتشار ہوگا، جس سے ہونایہ تھا پولیس کےخلاف نفرت،ملک مں تقسیم اور اس کا فائدہ صرف ان چوروں کو ہونا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ مجرموں نے کہناتھایہ توانتشارہورہاہےیہ قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس والا رات کسی کےگھر چھلانگ مار کر آجائے تو وہ تو سمجھے گا ڈاکو آگیا ہے، اس واقعےکو انہوں نے بنادیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےہوا، 26 سال کی تاریخ ہے ہم نے کبھی انتشار کی پالیسی نہیں کی۔

اس بار عمران خان نے کال دی تو آزادی مارچ میں خیبرپختونخوا فورس کواستعمال کریں گے:محمود خان

‘ سامراج کے اشارے پر اسرائیل سے دوستی بڑھائی جا رہی ہے، شیخ رشید کا الزام

FOLLOW US