Sunday January 19, 2025

لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئیگی، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اینکر پرسن اجمل جامی سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئے گی کیونکہ آئندہ چند روز میں ویسے ہی الیکشن کا اعلان ہونے والا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اجمل جامی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے 25 مئی کی تاریخ دی گئی ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ کوئی لانگ مارچ ہوگا ہی نہیں ، اگر لانگ مارچ شروع ہوتا بھی ہے تو اسلام آباد تک نہیں پہنچے گا کیونکہ نئے انتخابات کیلئے معاملات آئندہ چند روز میں طے کرلیے جائیں گے۔ اجمل جامی کے مطابق یہ ماننا پڑے گا کہ عمران خان بہت سمارٹ انداز میں کھیل رہے ہیں اور ان کی چالیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔

وہ وقت جب ارشد شریف کے والد کا انتقال ہوا اور بھائی میجر اشرف جنازے میں شرکت کیلئے آنے لگے تو دہشتگردوں نے انہیں بھی شہید کردیا

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کو براہ راست قتل کی دھمکی ، سابق وزیرداخلہ نے بڑادعویٰ کر دیا

“نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، سپریم کورٹ اور فوج کی حمایت سے مختصر کابینہ بنے گی” کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US