کراچی : اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران حکومت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ جو پاکستانی ملک کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں انہیں مزید انتظار نہیں کرنا ہوگا، آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا اور جمود کا خاتمہ ہوگا، جن سخت فیصلوں کی پاکستان کو ضرورت ہے وہ ہوں گے، زرداری شہباز حکومت پہلے ہی ہاتھ کھڑے کر چکی ہے، ان کی حکومت کے 40روز ملک پر قیامت بن کر گزرے، اس حکومت کی ساری کوشش یہ رہی
‘ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وزیر اعظم کا واضح اعلان
کہ اس حکومت کے بڑوں کے خلاف نیب اور کرپشن کیسز ختم ہوجائیں لیکن سپریم کورٹ نے بروقت مداخلت کرکے مذموم کاوش ناکام بنادی، معیشت سدھارنے کیلئے جن اقدامات کی ضرورت تھی وہ نواز شریف نے مسترد کردیے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی تیاری آخری مراحل میں ہے ، عبدالحفیظ شیخ اور ڈاکٹر رضا باقر جیسے ماہرین پر مشتمل ایک مختصر کابینہ ہوگی جس کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، نگران حکومت کو فوری طور پر سخت فیصلے کرنے ہوں گے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ نگران حکومت کے قیام سے کچھ عرصے کیلئے سیاست میں دھماچوکڑی ختم ہوگی، معیشت درست ٹریک پر آجائے گی اور الیکشن پھر ہوتے رہیں گے ، ویسے بھی الیکشن نے کب پاکستانیوں کو سکون دیا ہے۔
عمران خان نے 25مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا
عزیز ہم وطنوں مزید انتظار نہیں کرنا ہوگا اللہ کے فضل وکرم سے آئندہ ہفتہ تبدیلیوں کا ہوگا ملک میں جاری جمود تشنج خاتمے کا ہوگا انشاللہ سخت ترین فیصلوں کے لئے نگراں حکومت کی تیاری آخری مرحلے میں ہے یقیننا ماہرین پر مشتمل مختصر کابینہ کو فوج اور سپریم کورٹ کی مکمل حمایت حاصل ہوگی pic.twitter.com/loZAwKk9O1
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 22, 2022