Sunday January 19, 2025

از خود نوٹس، سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران کے تبادلوں پر پابندی لگا دی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومتی عہدیداروں کی جانب سے مداخلت کے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ، سپریم کورٹ کا کہناتھا کہ جو افسران سپیشل کورٹ سینٹرل، نیب کی تفتیش کر رہے ہیں تاحکمر انی تبدیل نہیں ہوں گے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھ ہفتے میں جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان کی فہرست دیں ،تمام افراد اپنے تحریری جوابات اس عدالت میں جمع کروائیں ۔سپریم کورٹ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین نیب ، سیکریٹری داخلہ ،چاروں صوبوں کے نیب ڈی جیز کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، شدید مہنگا ہو گیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹررضوان ایک قابل افسرتھے،انہیں کیوں ہٹایاگیا؟ای سی ایل سے 4 ہزارسے زائدافرادکے نام نکالے گئے،نام نکالنے کاطریقہ کارکیاتھا؟جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہریہ لگتاہے تقرریاں اورتبادلے جان بوجھ کرکیے گئے،عدالت نے کہاکہ اخباری تراشوں کے مطابق ای سی ایل سے نام نکلنے پرہزاروں افرادکافائدہ ہوگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم ان معاملات کوجانناچاہتے ہیں، اخبارکی خبرکے مطابق ای سی ایل رولزمیں تبدیلی سے 3 ہزارافرادکوفائدہ ہوگا،ہم ایسی خبریں ایک ماہ سے دیکھ اورپڑھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے مداخلت کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ، اٹارنی جنرل اشترا وصاف عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے پیپر بک پڑھاہے ؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی میں نے پڑھاہے ، پیپر بک میں عدالت کے معزز جج کی جانب سے مداخلت کے بارے میں ہے ۔

” خان صاحب بوٹوں والوں کی ناک مزید رگڑوائیں گے“ صدر عارف علوی کے بیٹے کا واضح اعلان

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ نوٹس لینے کی وجوہات ہیں،وجوہات صفحہ نمبر 2 پرموجودہیں،وہ پڑھیں، پیپربک نمبر 2 میں ڈاکٹررضوان کی دل کادورہ پڑنے سے موت کاذکرہے ، لاہورمیں ایک کیس کے دوران ایف آئی اے کے استغاثہ کوپیش نہ ہونےکی ہدایت کی گئی، ہم آپ سے گارنٹی چاہتے ہیں کہ استغاثہ کاادارہ مکمل آزادہوناچاہیے،ڈاکٹررضوان ایک قابل افسرتھے،انہیں کیوں ہٹایاگیا؟ تمام اقدامات بظاہرکریمنل جسٹس سسٹم میں مداخلت کے مترادف ہیں، اٹارنی جنرل صاحب آپ اس ساری صورتحال کاجائزہ لیں، ای سی ایل سے 4 ہزارسے زائدافرادکے نام نکالے گئے،نام نکالنے کاطریقہ کارکیاتھا؟ اس وقت ہم کوئی رائے نہیں دے رہے، ہم رول آف لاکی حفاظت کرنیوالے ہیں، امیدکرتاہوں وفاقی حکومت پولیس کےساتھ تعاون کرے گی۔جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ای سی ایل سے نام براہ راست نہیں نکال سکتے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم یہاں پوائنٹ اسکورنگ کرنے کیلئے اکٹھے نہیں ہوئے، عدالت فیصلہ کرتے ہوئے کبھی نہیں گھبرائی، اس سے قانون کی حکمرانی پر اثر پڑ رہا ہے ۔ای سی ایل کی پالیسی میں ردو بدل سے متعلق بھی جاننا چاہتے ہیں، جاننا چاہتے ہیںکہ کس طریقہ کار سے ای سی ایل میں موجود افرادکوفائدہ پہنچایا جارہاہے ، کوئی رائے نہیں دے صرف حقائق جاننا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نوٹس جاری کرتی ہے ، سپریم کورٹ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے ، چیئرمین نیب ، سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں کیوں استغاثہ کے کام میں مداخلت کرتے ہیں؟ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کرنیوالے افسران تبدیل کیے گئے، ڈی جی ایف آئی اے جیسے قابل افسرکوہٹایاگیا،عدالت نے کہا کہ بتایاجائے ہائی پروفائل کیسزمیں افسران کے تقررتبادلے کیوں کیے گئے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پراسیکیوشن برانچ کے شفاف اورآزادانہ کام کویقینی بناناہے، اٹارنی جنرل صاحب آپ اس ساری صورتحال کاجائزہ لیں، لاہورکی احتساب عدالت سے کئی افسران کاتبادلہ کیاگیا، ہائی پروفائل کیسزمیں تبادلے اورتقرریوں پرتشویش ہے، اس طرح کیوں ہورہاہے؟۔

کیا واقعی صابر شاکر کو آف ایئر کردیا گیا ہے؟ اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا موقف آگیا

عدالت عظمیٰ نے تفتیشی افسران اورتبدیل یاپوسٹ ہونیوالے افسران کوبھی نوٹس جاری کر دیا،تمام افسران اپنے تحریری جواب جمع کروائیں ،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہریہ لگتاہے تقرریاں اورتبادلے جان بوجھ کرکیے گئے،عدالت نے کہاکہ اخباری تراشوں کے مطابق ای سی ایل سے نام نکلنے پرہزاروں افرادکافائدہ ہوگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم ان معاملات کوجانناچاہتے ہیں، اخبارکی خبرکے مطابق ای سی ایل رولزمیں تبدیلی سے 3 ہزارافرادکوفائدہ ہوگا،ہم ایسی خبریں ایک ماہ سے دیکھ اورپڑھ رہے ہیں،سسٹم کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں ۔

FOLLOW US