Sunday January 19, 2025

کیا واقعی صابر شاکر کو آف ایئر کردیا گیا ہے؟ اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا موقف آگیا

کراچی : اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال نے واضح کیا ہے کہ تجزیہ کار صابر شاکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال سے صابر شاکر کو آف ایئر کرنے کے حوالے سے حقیقت پوچھی ۔ اس کے جواب میں سلمان اقبال نے بتایا کہ صابر کو آف ایئر نہیں کیا گیا وہ چھٹیوں پر گیا ہوا ہے۔

‘ آئندہ 45 دنوں میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا، شیخ رشید کی پیش گوئی

صابر شاکر کے حوالے سے صحافی وسیم عباسی کے اس ٹویٹ “اطلاعات کے مطابق اے آر وائی کے صابر شاکر کو بھی آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی صحافی کو کام سے روکنا قابل مذمت ہے” کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہوئی تھیں۔ ایک اور صحافی ثاقب تنویر نے دعویٰ کیا تھا کہ صابر شاکر کو آف ایئر نہیں کیا گیا بلکہ اپنا یوٹیوب چینل بند کرنے کا کہا گیا ہے، انہوں نے اے آر وائی انتظامیہ کا یہ حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔

شہباز حکومت کو بڑا جھٹکا، چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لے لیا، 5 رکنی لارجزبینچ آج سماعت کرے گا

‘ آپ کی شکل اچھی ہے تو آپ کے مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں، زرتاج گل کا توجہ طلب بیان

FOLLOW US