Friday April 26, 2024

17مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہو جائیں گی،شیخ رشید کی پیشگوئی

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 17اور 18مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوامی مسلم لیگ کے صدرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کھڈا اور سازش عمران خان کیلئے بنائی گئی تھی اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے، آصف علی زرداری نے نون لیگ سے پرانہ قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں ، جس وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر منی لانڈرنگ پر فرد جرم آج عائد ہونے تھی اسے طاقت اور بہانے کے زور پر ملتوی کیا جائے ، 4 دن کی لندن یاترا پاکستان مسلم لیگ (ن)سے مزید غلط فیصلے کرائے گی اور اسے مزید پھنسائے گی اور ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی

عامر لیاقت کو ایک اور بڑا دھچکا، نئی ویڈیو سامنے آگئی

ٹویٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے حمزہ اور شہباز کے منی لانڈرنگ کے کیسسز واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جا رہا ہے ، آئندہ آنے والے 15دن سیاست میں بہت اہم ہونگے ، اگر 15مئی فیصل آباد اور 20مئی کو ملتان کا جلسہ بھی نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20مئی سے پہلے بھی ہو سکتا ہے۔

عمران خان نے سازش کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا عندیہ دے دیا

نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی آج ڈالر 193 روپے کا ہوگیا اور اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہےعمران خان

FOLLOW US