Sunday January 19, 2025

عمران خان نے سازش کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا عندیہ دے دیا

بنی گالہ: سابق وزیراعظم عمران خان نے سازش کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا عندیہ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سے ڈریں جب میں سازش کے تمام کرداروں کے نام سامنے لاؤں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے رابطے کیے جارہے ہیں کہ بات کرلیں لیکن جب تک الیکشن نہیں ہوتے کسی سے بات نہیں کروں گا رابطے کرنے والے کچھ لوگوں کے نمبرز بلاک کردیئے ہیں جس نے بات کرنی ہے الیکشن کی تاریخ دینے کے بعد کرے۔

سمندر پار پاکستانیوں کا شہباز حکومت پر اظہار اعتماد ، ڈالروں کی بارش کردی

عمران خان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں ایک سے زیادہ میر جعفر بھی ہوسکتے ہیں ایسے فیصلے کرائے گئے جس سے میری حکومت کمزور ہوئی، میرے لیے عوام اتنی بڑی تعداد میں نکل آئے گی اس کی توقع نہیں تھی، کرپشن پر سمجھوتہ کیا نہ کبھی کروں گا صرف الیکشن واحد حل فوری تاریخ کا اعلان کیا جائے ورنہ اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں نیب میرے کنٹرول میں نہیں تھا اور علیم خان کو بھی جیل میں نیب نے ہی ڈالا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے لگتا تھا اسٹیک ہولڈرز کرپشن کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے تھے، مجھے بعد میں پتہ چلا اسٹیک ہولڈرز کے لیے کرپشن بڑامسئلہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے مرحوم ایف آئی اے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان پر بہت ظلم کیا تھا ایسے ہی ایماندار افسران کو قتل کیا جاتا رہا تو آئندہ کوئی افسر کارروائی نہیں کرے گا۔

نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی آج ڈالر 193 روپے کا ہوگیا اور اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہےعمران خان

بریکنگ نیوز !یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

FOLLOW US