Sunday January 19, 2025

عامر لیاقت کو ایک اور بڑا دھچکا، نئی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سوشل میڈیا پر دانیہ اور عامر لیاقت کے درمیان الزامات لگانے کاسلسلہ جاری ہے، دانیہ کا ایک اور انٹرویو ویڈیو کلپ سامنا آیا جس میں ناقابل یقین انکشافات کئے۔تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت سے طلاق لینے سے قبل دانیہ ملک سوشل میڈیا پر مختلف ثبوت شیئر کررہی ہے، معروف میزبان و سیاستدان، ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی جوابی وار کررہے ہیں، دانیہ کا ایک اور انٹرویو ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت پر ایک اور الزام لگاتے دیکھا گیا۔دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا

عمران خان نے سازش کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا عندیہ دے دیا

باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑو ں روپے ملیں گے اور میں تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی۔شادی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ کہتے ہیں قسمت میں جو لکھا ہو وہ ہو ہی جاتا ہے اس لیے شادی ہوگئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا یا میری فیملی کا کوئی گناہ تھا جس کی وجہ سے میری عامر لیاقت سے شادی ہوئی۔ گزشتہ دنوں عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ’ میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سید نہیں بلکہ ملِک ذات سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں نام میں سیدہ لگانے کا عامر لیاقت نے کہا تھا۔

سمندر پار پاکستانیوں کا شہباز حکومت پر اظہار اعتماد ، ڈالروں کی بارش کردی

FOLLOW US