Friday April 26, 2024

نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی آج ڈالر 193 روپے کا ہوگیا اور اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہےعمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 193 روپے کا ہوگیا ہے جو 8 مارچ کو 170 کا تھا ، اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس گر چکی ہے ، جنوری 2020ء کے مقابلے میں افراط زر 13 اعشاریہ 4 فیصد ہو چکی ہے ۔

بریکنگ نیوز !یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

سابق وزیراعطم نے کہا کہ موجود ہ صورتحال سے ظاہر ہے مارکیٹ کا امپورٹڈ حکومت پر اعتماد نہیں ہے ، مارکیٹ پالیسی کا انتظار کر رہی ہے جس میں امپورٹڈ حکومت ناکام ہوچکی ہے ، شوکت ترین اور میں نے نیوٹرلز کو خبردار کیاتھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی اور اب وہی ہوا ہے۔ گزشتہ رات تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اٹک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب سازش کا پتا چلا تو جو لوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا، میں نے اور شوکت ترین نے بھی بتایا لیکن افسوس کچھ نہ کر سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم آزاد قوم ہیں اور ہمارا کلمہ ہمیں آزادی دیتا ہے، ہمیشہ کہا کسی کے سامنے جھکوں گا نہ عوام کو جھکنے دوں گا، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، تحریک انصاف کو نہیں پوری قوم کو دعوت دے رہا ہوں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔

مردان میں تحریک انصاف کے جلسے سے قبل علی محمد خان نے پیغام جاری کردیا

عمران خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں فتح کیے بغیرغلام بنالیا گیا ،میں نے فیصلہ کیا ہے یہ سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں کبھی ان چوروں، ڈاکوؤں،غلاموں کو قبول نہیں کروں گا ، ان لوگوں کو تھری اسٹوجس کہتا ہوں، ایک آصف زرداری اس ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے، دو بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے اور دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے، تیسرا وہ ہے جو تیس سال سے اسلام کو بیچتا ہے، ان تھری سٹوجز نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی۔

معیشت کے میدان سے بری خبر ، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

FOLLOW US