Sunday January 19, 2025

میرے اس دنیا سے جانے کے بعد پارٹی کیسے چلی گی، عمران خان کا بڑا اقدام ، نئی ایپ لانچ کر دی، اس کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کا آغاز کردیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹاوزیراعلیٰ بن گیا۔ میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے، پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے آپ سب ممبرز بنیں، پوری ٹیم نے بڑی محنت سے ایپ بنائی ہے، جب ایپ لانچ کرینگے تو ایک دم لوڈ پڑے گا مسئلے بھی آئیں گے، پہلے نمبر پر ممبر شپ پھر تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سیاست میں خاندان آجاتے ہیں،ان کا میرٹ بھی نہیں ہوتا، بادشاہت بھی خون کے رشتے پر ہوتی تھی اسی لیے وہ پیچھے چلی گئی اور جمہوریت اوپر چلی گئی، دنیا میں جہاں میرٹ کا نظام ہو وہ ملک ترقی کرتا ہے، چین بھی اپنےمیرٹ کی وجہ سے آگے بڑھا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018میں بھی مشکل تھا، 800ٹکٹس دیےتھے، ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

ڈینیل ویٹوری نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا

تحریک انصاف چھوڑی دی، چوہدری سرور جلد کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل

FOLLOW US