Saturday April 20, 2024

تحریک انصاف چھوڑی دی، چوہدری سرور جلد کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل

لاہور : سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، وہ بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے ، وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ممکنہ طور پر عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ، چوہدری سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی ن لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی ،

شیخ رشید کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وزیراعظم کو کیا حکم جاری کر دیا؟

ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ، اس خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا ۔دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف کے درمیان ہوئی جس میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔

ایبٹ آباد جلسہ ، عمران خان نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا، کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑا اعلان

FOLLOW US