Sunday January 19, 2025

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہو یا فوج ہمیں اداروں کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ میرا کا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، میں لندن نہیں بھاگوں گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اس ملک میں ہم پر کرپٹ، بزدل اور غدار بیٹھے ہیں، ان کے خلاف سیاست نہیں جہاد کررہا ہوں۔ وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہلم کے جلسے میں شہباز شریف کو جواب دوں گا، شہباز شریف نے آج ڈرامہ کیا، ان کا سارا خاندان ہی جھوٹا ہے،

تحریک انصاف چھوڑی دی، چوہدری سرور جلد کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل

ان کا بھائی اور وہ اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں میں نے فوج کی توہین کردی، عدلیہ ہو یا فوج ہمیں اداروں کی اہمیت کا اندازہ ہے، شہباز شریف کا بڑا بھائی فوج کے خلاف بات کرتا تھا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، انہوں نے جو بھی کیا اپنا ہی نقصان کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہمیں مشکل وقت میں اقتدار ملا ہے، مشکل وقت تو ہمیں ملا تھا لیکن ہم سب سے زیادہ ڈالرز ملک میں لائے، ہم نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، ہم نے برآمدات میں اضافہ کیا، فصلیں بھی سب سے زیادہ ہوئیں۔

شیخ رشید کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وزیراعظم کو کیا حکم جاری کر دیا؟

FOLLOW US