Monday May 6, 2024

عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔

سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ وفاقی حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، میں نے سیاسی باتوں کی وجہ سے تنقید نہیں کی، عام پاکستانی کے طور پر خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی سربراہ ہو، وہ قابل احترام ہے کیوں کہ وہ ملک کی نمائندگی کرتا ہے، ہم اگر ملک کی عزت چاہتے ہیں تو حکومت وقت کی عزت کریں۔

آپ کی شرکت اتنی ہی ضروری جتنا پاکستان کے لیے عمران خان ۔۔ شادی کے لیے انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US