لاہور: آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک با رپھر شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہوا کے زائد دباؤ کے باعث اگلے ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیز ی سے اضافے کا خدشہ ہے۔کراچی گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں نہیں ہوگا لیکن موسم گرم ہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کوپہلابڑاجھٹکا۔نیب نے فیصلہ ماننےسے انکارکردیا
بالائی و وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔کراچی شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں نہیں ہوگا لیکن موسم گرم رہے گا اور پارہ 37 یا 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر ، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ رہے گا۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں، زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائیگی اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے، عوام پانی کا درست استعمال اور خود کو گرمی سے بچائیں۔
عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو،آنےوالا دورنوازشریف اورشہبازشریف کا ہے،مریم نواز
عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے