Sunday January 19, 2025

سوشل میڈ یا پر بیٹوں کے حوالے سے پھیلائی گئی غلط فہمی پر جمائما خان کی وضاحت

لندن: سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔ قاسم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔جمائما گولڈ سمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے

کرپشن کے چارجز، حکومت کا فرح خان کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ

اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں کی سوشل میڈیا موجود گی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا تھا کہ یہ فیک اکاؤنٹس ہیں، میرے دونوں بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہِٹ کیا گیا، شہباز گل

FOLLOW US