Saturday November 23, 2024

وفاقی حکومت کوپہلابڑاجھٹکا۔نیب نے فیصلہ ماننےسے انکارکردیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے ۔ ہفتے کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیب دفاتر پیر سے جمعہ کھلیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تاہم ڈیوٹی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کمی کردی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 سے 3 بجے اور جمعہ کو 8 سے 1 بجے تک ہوں گے۔ اس سے پہلے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی تھی اور دفاتر کے اوقات صبح 9 سے 5 بجے تک تھے۔

عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو،آنےوالا دورنوازشریف اورشہبازشریف کا ہے،مریم نواز

عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ وفاقی حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US