Saturday November 23, 2024

سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، کچھ دیر میں عدالت پیش کیا جائیگا

اٹک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں کچھ دیر میں اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخ راشد شفیق کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کچھ ہی دیر میں اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا، عدالت کے باہر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کردارکشی پریقین نہیں رکھتی، انسان کی نجی زندگی اس کا اور اللّہ کا معاملہ ہے: مریم نواز

واضح رہے کہ شیخ راشد کو توہین مذہب کیس میں سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں ان کا عدالت سے 2روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا تھا جو آج مکمل ہو گیا ہے اور اب ان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

سعودی عرب میں مسجد کے سامنے سے یمنی بھکاری گرفتار، کتنی رقم برآمد ہوئی ؟ اہلکار بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

FOLLOW US