Saturday November 23, 2024

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔ اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ رپورٹس مل رہی تھیں مگر یقین نہیں تھا کہ یہ سازش کامیاب ہو گی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکی دھمکی نے ملک کو کیا نقصان پہنچایا، آصف زرداری اور نواز شریف سازش میں ملوث ہیں۔

حسین حقانی نواز شریف سے لندن میں مل رہا تھا، وہاں سازش ہورہی تھی: عمران خان

انہوں نے کہا کہ امریکا کی حالیہ دھمکی شرمناک واقعہ ہے میں نے سائفر کو کابینہ میں رکھا اور منٹس بتائے، قومی سلامتی کونسل میں سروسز چیفس نے بھی کہا مداخلت ہوئی یہ لوگ قومی سلامتی کمیٹی سے بھاگ گئے۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف اور زرداری ان لوگوں سے مل رہےتھے جنہوں نے ہمیں چھوڑا یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہےآزاد بن کر رہنا ہے یا غلام، میں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی تھی امریکا مخالف نہیں، چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں ان کی سربراہی میں کمیشن بننا چاہیے۔

“کراچی میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہونے والا تھا لیکن بلاول ” حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب ان چوروں اور دو ڈاکو فیملیز کا دور آیا تو پاکستان بہت نیچے چلا گیا، زرداری اور نواز شریف کامقصد صرف پیسے بنانا تھا ان کی ساری زندگی جھوٹ پر گزری ہے اس لئے کہتے ہیں سائفر جھوٹ ہے یہ پتلے لاکر بٹھا دیئے یہ بیس پچیس سال ایک دوسرے کو چور ،کرپٹ کہتےتھے آج کہتے ہیں بیگرز آر ناٹ چوزرز، تیس سال ملک کو بیگرز بنایا کس نے ہے؟ اگر ہم نے ان کو رہنے دیا تو یہ ملک کی بدقسمتی ہوگی۔

عورت نے آدھی گاڑی تک کاٹ کر اپنا حصہ لے لیا ۔۔ لالچی بیوی کو ہونے والی انوکھی ترین طلاق

FOLLOW US