Sunday May 5, 2024

کردارکشی پریقین نہیں رکھتی، انسان کی نجی زندگی اس کا اور اللّہ کا معاملہ ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں نہ کردارکشی پریقین رکھتی ہوں نہ انتقام پر، انسان کی ذاتی ونجی زندگی اس کا اور اللّہ کا معاملہ ہے۔ ٹوئٹر پر مریم نے پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے DeepFake# ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کر چکی ہیں، مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت ہی مقدر ہوگا’۔

زندگی کے آخری لمحے تک ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف لڑتا رہوں گا میں ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں جیل جانا چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو بھی تیا رہوں۔

اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈراما آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اس کے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا، سزائے موت کی چکی میں رکھا، میں نہ کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر، انسان کی ذاتی ونجی زندگی اس کا اور اللّہ رب العزت کا معاملہ ہے، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت کریں گی تاکہ اس کا نوٹس لیا جائے اور کارروائی کی جائے۔

پاکستان میں 3 عیدیں، فواد چوہدری بھی خاموش نہ رہ سکے، برس پڑے

FOLLOW US