جدہ : سعودی عرب کی جدہ گورنری میں سیکیورٹی حکام نے ایک یمنی بھکاری کو مسجد کے سامنے سے گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم ضبط کی گئی۔ ملزم نے یہ رقم مبینہ طورپر بھیک مانگ کرجمع کی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کو “ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ رقم اس کی بھیک مانگنے اور نمازیوں سے ہمدردی کے نتیجے میں حاصل کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا
کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہراس شخص کو گرفتار کریں گے جو بھیک مانگنے میں ملوث ہوں گے اور انہیں مجاز حکام کے پاس بھیجیں گے۔ شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ اور سرکاری پلیٹ فارم سے اپنے صدقات خیرات جمع کرائیں تاکہ مملکت میں گداگری کی حوصلہ شکنی ہو۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا ، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا۔ ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے۔اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔ سعودی عرب کی جدہ گورنری میں سیکیورٹی حکام نے ایک یمنی بھکاری کو مسجد کے سامنے سے گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم ضبط کی گئی۔ ملزم نے یہ رقم مبینہ طورپر بھیک مانگ کرجمع کی ہے۔سعودی پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کو “ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ رقم اس کی بھیک مانگنے اور نمازیوں سے ہمدردی کے نتیجے میں حاصل کی ہے۔
حسین حقانی نواز شریف سے لندن میں مل رہا تھا، وہاں سازش ہورہی تھی: عمران خان
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہراس شخص کو گرفتار کریں گے جو بھیک مانگنے میں ملوث ہوں گے اور انہیں مجاز حکام کے پاس بھیجیں گے۔ شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ اور سرکاری پلیٹ فارم سے اپنے صدقات خیرات جمع کرائیں تاکہ مملکت میں گداگری کی حوصلہ شکنی ہو۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا ، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا۔ ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے۔اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔
القبض على متسول يمني ضبط بحوزته على مبلغ مالي قدره 110 آلاف ريال حصيلة تسوله واستعطافه للمصلين. #لاتعطيهم#معاً_نكافح_التسول pic.twitter.com/fyx9uulEEk
— الأمن العام (@security_gov) April 29, 2022