Monday April 29, 2024

بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں ،حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہےزرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں ،حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہےزرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک سب سے زیادہ بر آمدات، ترسیلات زر اور ٹیکس وصولی پر گامزن تھا، پاکستان عالمی معیار کی فلاحی اسکیموں کی راہ پر گامزن تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں۔

عیدالفطر کی چھٹیوں میں سیاحت کیلئے مری جانے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

گزشتہ روزانہوں نے اپنے ایک بان میں کہا تھا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت پہ مقامی گیس کی diversions نہیں کی گئیں ، ن لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے اور سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا سٹاک بھی ختم کر دیا ۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی ، عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت ان چھٹیوں کی بنیاد پہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائی بیٹھی ہے ، صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی کو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی۔

منحرف ارکان کے خلاف کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے ، عمران خان کا اپنی قانونی ٹیم کو حکم

دوسری جانب ان کے بیان کے ردعمل میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے ، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے ، پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کےباعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں۔

عمران خان پر توجہ نہ دینے کی بات پر زاہد احمد کا ریحام خان کو جواب

FOLLOW US