Sunday January 19, 2025

عمران خان پر توجہ نہ دینے کی بات پر زاہد احمد کا ریحام خان کو جواب

معروف اداکار زاہد احمد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر طنز کے نشتر برسا دیے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی ریحام خان نے ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ایک ٹوئٹ پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان پر زیادہ توجہ نہ دی جائے۔ تاہم ریحام کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوئی تو اس پر اداکار زاہد احمد نے بھی انہیں جواب دیا۔

بادشاہ نے یہ اعلان کروا دیا کہ کل صبح جس شخص نے بھی محل میں جس چیز کو ہاتھ لگا دیا وہ چیز اس کی ہو جائے گی.

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ‘اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم آپ پر توجہ دینا بند کر دیں‘۔ زاہد احمد نے طنزیہ لکھا ‘میرا مطلب ہے کہ باغ میں اور بھی تو بہت سارے سانپ ہیں’۔ واضح رہے کہ سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عید ٹھنڈی ہونے کا امکان ‘ بارش کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کی پیش گوئی

سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کےر وز کھل گئی، فواد چودھری اور ڈاکٹر شہبازگل کی درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر

FOLLOW US