Wednesday May 15, 2024

منحرف ارکان کے خلاف کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے ، عمران خان کا اپنی قانونی ٹیم کو حکم

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی اور چھ مئی کو پنجاب کے منحرف ارکان کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہو نے کا حکم دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے لیگل ٹیم سے کہا کہ پنجاب کے منحرف ارکان کے خلاف چھ مئی کو بھرپور تیاری کے ساتھ پیش ہوں ، 6 مئی کو عدالت میں تمام شواہد پیش کئے جائیں ، بھرپور بحث کی جائے اور معاملے کو التواء کا شکار نہ ہونے دیا جائے ۔

عمران خان پر توجہ نہ دینے کی بات پر زاہد احمد کا ریحام خان کو جواب

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل کرایا جائے ۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان قومی وپنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسزسماعت کیلئےمقرر ہو چکے ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپی ٹی آئی کے 20منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28اپریل کوطلب کرلیا جب کہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کو 6 مئی کو طلب کیا ہے ۔

عید ٹھنڈی ہونے کا امکان ‘ بارش کا نیا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کی پیش گوئی

الیکشن کمیشن نےتمام منحرف ارکان کونوٹسزبھجوادئیے ہیں، چیف الیکشن کمشنراورممبران کی منظوری کےبعدنوٹسزبھجوائےگئے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کرےگا۔ منحرف ارکان کے خلاف سپیکرقومی اور پنجاب اسمبلی نےالگ الگ ریفرنسزبھجوائےتھے۔

بادشاہ نے یہ اعلان کروا دیا کہ کل صبح جس شخص نے بھی محل میں جس چیز کو ہاتھ لگا دیا وہ چیز اس کی ہو جائے گی.

FOLLOW US