Sunday January 19, 2025

سیاسی اختلافات بُھلا کر سینئرصحافی سلیم صافی عمران خان کی حمایت میں اٹھ کھڑ ے ہوئے

اسلام آباد : تجزیہ کار سلیم صافی نے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمے کی مذمت کردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان اوران کےساتھیوں نےسیاسی مقاصد کےلئے مذہبی کارڈ کو بری طرح استعمال کیا۔ احسن اقبال کی طرح ہزاروں کی زندگیاں خطرےمیں ڈالیں۔لیکن بدی کاجواب بدی سے نہیں دیاجاتا۔ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کےخلاف توہین مذہب کی بنیاد پرمقدمات درج کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں سیاسی نعرے بازی پر پاکستان کی حکومت نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عید مرکز کے ساتھ کل منائیں گے ، گورنر خیبرپختونخوا

”فرح خان عمران خان کے لیے دکھتی رگ بن گئی“فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری طور پر کل عیدالفطر منانے کا اعلان شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں

FOLLOW US