Monday November 25, 2024

مزید بارشوں کی پیشنگوئی، مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں کب داخل ہو گا؟ خوشخبری سنا دی گئی

کراچی : عید پر بارش ہو گی یا نہیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، آج سے 3 مئی کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی- تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید کے موقع پر کراچی سے خیبر تک موسم کی تبدیلی کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، آج سے 3 مئی کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک بھر میں عید پھر ایک ہی روز نہ ہو سکی ، خیبرپختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جا رہی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے4 مئی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ آج سے 2 روز قبل محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز کراچی سمیت ملک کے دیگر شہرں میں تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا تھا- محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم مئی سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے عید کے دنوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق 5 مئی تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز رہے گا، یکم سے 3 مئی کے دوران چاغی،نوشکی، کوئٹہ ،چمن ، پشین اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی، حیدرآباد،میرپور خاص،بدین اور ٹھٹھہ میں گردآلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے جب کہ جیکب آباد، سکھر،لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عید مرکز کے ساتھ کل منائیں گے ، گورنر خیبرپختونخوا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت ، وزیرستان ،اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

سیاسی اختلافات بُھلا کر سینئرصحافی سلیم صافی عمران خان کی حمایت میں اٹھ کھڑ ے ہوئے

FOLLOW US