Sunday January 19, 2025

ملک بھر میں عید پھر ایک ہی روز نہ ہو سکی ، خیبرپختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جا رہی ہے

پشاور: پاکستان میں ایک بار پھر عید ایک ہی دن نہ منائی جا سکی ، خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عید الفطر منائی جا رہی ہے ، صوبائی دارالحکومت میں 100 سے زائد چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات ہوئے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نماز عید گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کی ، چار سدہ روڈ کی عید گاہ میں عید کا بڑا اجتماع ہوا جہاں صوبائی وزراء ، سرکاری افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی گئی اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔

سیاسی اختلافات بُھلا کر سینئرصحافی سلیم صافی عمران خان کی حمایت میں اٹھ کھڑ ے ہوئے

صوبے میں نماز عید کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ، معاون خصوصی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی 130 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں ۔ ادھر کراچی میں بوہری برادری بھی آج عید الفطر منا رہی ہے ، کراچی میں بوہری برادری نے بوہری جماعت خانے میں نماز عید ادا کی اس موقع پر جماعت خانے کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عید مرکز کے ساتھ کل منائیں گے ، گورنر خیبرپختونخوا

خیال رہے کہ آج سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک ، کینیڈا ، امریکہ ، برطانیہ اور فرانس میں عید منائی جا رہی ہے ۔ بھارت بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا میں کل عید الفطر منائی جائے گی جبکہ افغانستان میں گزشتہ روز عید منائی گئی ۔

حنا پرویز بٹ نے شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا

FOLLOW US