Saturday May 18, 2024

ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عید مرکز کے ساتھ کل منائیں گے ، گورنر خیبرپختونخوا

ہزارہ : خیبرپختونخوا میں آج سرکاری طور پر عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے صوبے کے ساتھ عید منانے سے انکار کر دیااور کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، لہذا عید کل مرکز کے ساتھ منائیں گے ۔ خیبرپختونخوا میں عید تقریبا ہمیشہ ہی مرکز سے ایک روز قبل منا لی جاتی ہے مگر اس بار تو صوبے میں ہی عید پر عوام دو حصوں میں بٹ چکے ہیں ، گزشتہ رات خیبرپختونخوا کی حکومت نے چاند کی 130 سے زائد شہادتیں موصول ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے صوبے میں سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا

حنا پرویز بٹ نے شہباز گل اور رحیق عباسی کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کر لیا

مگر اس کے ساتھ ہی قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے باعث ہم عید مرکز کے ساتھ منائیں گے ۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ ہم عید مرکزی کمیٹی کے اعلان پر منگل کے روز ہی منائیں گے ، صوبے میں عید کا اعلان کرنےوالے علماء کا احترام کرتے ہیں ۔

وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرول قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

FOLLOW US