Sunday January 19, 2025

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری طور پر کل عیدالفطر منانے کا اعلان شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری طور پر کل عیدالفطر منانے کا اعلان خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

مئی کا مہینہ خطرناک اور خوفناک ہے‘ یہ میری جان کے در پہ ہیں‘ تھانہ سیکریٹریٹ میں رانا ثناء اللہ سمیت 7 افراد کے نام دیے ہیں‘ آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے ۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کیا۔ رواں سال بھی ملک میں دو عیدیں منائی جائیں گی. مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔ مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا اعلان کیا؟

اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔ اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں عید الفطر کل ہوگی ، برطانیہ میں بھی پیر کو ایک ہی دن عید منائے جانے کا امکان ہے جب کہ افغانستان میں آج عید منائی جارہی ہے ۔

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 3 مئی کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

FOLLOW US