Sunday January 19, 2025

”فرح خان عمران خان کے لیے دکھتی رگ بن گئی“فیصل کریم کنڈی کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے دکھتی رگ بن گئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کی کی دیگر دکھتی رگیں بھی سامنے آئیں گی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا امتزاج تھا اور عمران خان پنجاب کو لوٹنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زردای عمران خان کے حواس پر سوار ہو چکے ہیں،جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنےقریب لوگوں کی کرپشن سے آگاہ تھے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے دکھتی رگ بن گئی ہے،وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کی کی دیگر دکھتی رگیں بھی سامنے آئیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری طور پر کل عیدالفطر منانے کا اعلان شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں

مئی کا مہینہ خطرناک اور خوفناک ہے‘ یہ میری جان کے در پہ ہیں‘ تھانہ سیکریٹریٹ میں رانا ثناء اللہ سمیت 7 افراد کے نام دیے ہیں‘ آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے ۔

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 3 مئی کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

FOLLOW US