Friday May 3, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ لاہور پی ٹی وی کے 17 ملازمین کی نوکریاں لے ڈوبا

لاہور : وزیراعظم کا دورہ لاہور پی ٹی وی کے 17 ملازمین کی نوکریاں لے ڈوبا ، سرکاری چینل کی طرف سے گزشتہ ہفتے شہباز شریف کے دورہ لاہور کی مناسب کوریج نہ کیے جانے پر 17 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ۔ انگریزی روزنامہ ڈان نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کی ’مناسب‘ کوریج نہ کیے جانے پر 17 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جب کہ نشریات کی ناکامی فائل ٹرانسفر پروٹوکول کے ذریعے ویڈیو فوٹیج اپ لوڈ کرنے کے لیے درکار جدید لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئی۔ معطل کیے گئے ملازمین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں سابق حکومت کی طرف سے تقرر کردہ انتظامیہ کے بڑے بڑے لوگوں کو بچانے کے لیے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

عمران خان کو گرفتار کیاجائے گا،رانا ثناء اللہ کا اعلان

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 24اپریل کو لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ بھی کیا تھا ،اس دوران نیب کی قید کے دوران خود جس بیرک میں رہے وزیراعظم شہباز شریف نے اس کا بھی معائنہ کیا ، دورے کے دوران شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل سمیت تمام جیلوں میں سہولتوں میں اضافے اور اسکول، ڈسپنسری بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعطم نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی ، اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں دو ماہ کمی کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے قیدیوں کی خوراک اور صحت کی کی سہولیات اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا حکم دیا۔ اپنے دورہ لاہور کے دوران کوٹ لکھپت جیل کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اچانک جوہر ٹاؤن کے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا، چیزوں کا جائزہ لیا اور خریداروں سے بات چیت کی ، اس موع پر وزیر اعظم نے اشائے خورونوش کی کم قیمت پر فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

حکمران جہاں جائینگے ان کے خلاف نعرے لگیں گے ، لوگ انڈے ، ٹماٹر ماریں گے، بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید کا رد عمل

مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شريف کی سزا معطلی پر غورکرنے لگی

FOLLOW US