Sunday January 19, 2025

مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شريف کی سزا معطلی پر غورکرنے لگی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شريف کی سزا معطلی پر غورکرنے لگی ، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ وفاق اور پنجاب حکومت کے پاس کسی کی بھی سزا کو ختم ، کم يا معطل کرنے کا اختيار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماء نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرويو ميں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مريم نواز اس وقت عوامی رابطہ مہم کی قيادت کريں گی جب کہ نواز شریف کو آئندہ انتخابی مہم کی قيادت کرنی چاہيے جس کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کے پاس کسی کی بھی سزا کو ختم ، کم يا معطل کرنے کا اختيار ہے۔

‘عمران خان اسلام کے حوالے ذرا سوچ سمجھ کر دیا کریں، مولانا طاہر اشرفی نے تنبیہ کردی

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ، جس کے بعد اب نوازشریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عید سعودی عرب میں کریں گے، جس کے لیے نوازشریف لندن سے مدینہ روانہ ہوں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کا مکمل خاندان بھی سعودی عرب جائے گا ، سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ لندن میں سعودی سفارتخانے بھجوا دیا گیا ہے جہاں سے جلد ہی نواز شریف کو سعودی عرب کا ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کن لوگوں کے نام مانگ لئے ؟سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

علاوہ ازیں حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، اسحاق ڈار نے پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی،ان کوعام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیاہے ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کروائی تھیں۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لے لی ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست ذاتی وجوہات کی بنیاد پر واپس لے لی ہے ، جس کے بعد اس درخواست پر سماعت کرنے کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے چوتھے بنچ نے درخواست خارج کر دی۔

FOLLOW US