Sunday January 19, 2025

حکمران جہاں جائینگے ان کے خلاف نعرے لگیں گے ، لوگ انڈے ، ٹماٹر ماریں گے، بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید کا رد عمل

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھتیجے کی گرفتاری پر رد عمل آگیا ، شیخ رشید نے کہا کہ راشد شفیق کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، یہ لوگ جہاں جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے ، لوگ انہیں انڈے اور ٹماٹر ماریں گے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہا حکومت انتقام پر اتر آئی ہے ، ہم میں سے کوئی بھی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔

عمران خان کو گرفتار کیاجائے گا،رانا ثناء اللہ کا اعلان

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، راشد شفیق عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشد نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے تو اسلا م آباد ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا ، راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سابق وزیر داخلہ کے خلاف فیصل آباد میں ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شريف کی سزا معطلی پر غورکرنے لگی

FOLLOW US