Friday May 17, 2024

عمران خان کو گرفتار کیاجائے گا،رانا ثناء اللہ کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان فتنہ ہیں، انہیں گرفتار کیا جائے گا، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جو بھی شہری کارروائی کے لیے آئے گا حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا۔کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شريف کی سزا معطلی پر غورکرنے لگی

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، حالانکہ لوگ چاند رات کوایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں ،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجدِ نبوی ﷺ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتے رہے ہیں، ان کی گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں۔

‘عمران خان اسلام کے حوالے ذرا سوچ سمجھ کر دیا کریں، مولانا طاہر اشرفی نے تنبیہ کردی

FOLLOW US