Monday January 20, 2025

پرانا پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پُرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا،

کراچی : پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کا بلاول بھٹو زرداری کے الفاظ ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘ پر ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاطمہ بھٹو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ سے عمران خان کی سیاست کی ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا ہے کہ عمران خان اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے ، اس لیے میں یہ بات ان کی مدت یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہوں

“میرا بہنوئی اچھا آدمی ہے” جمائما خان کے بھائی کی عمران خان کے حق میں ٹوئیٹ

کہ پرانا پاکستان خراب تھا کوئی بھی نیک نیتی سے پُرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا۔بتاتے چلیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘ کے الفاظ کہے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے ہیں ، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا ، تحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ میں اسپیکر کی صدارت پینل آف چیئرمین کے رکن سردار ایاز صادق کو سونپتا ہوں۔اس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا ، ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور آئین کے تحت اسپیکر 14 رز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے تاہم انہوں نے 14 ویں روز یعنی 21 مارچ تک اجلاس نہیں بلایا جو بعد میں طلب کیا گیا۔

تنہا ہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا، زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب کروں گا،عمران خان

علی محمد اسمبلی سے جاتے ہوئے عمران خان کی کونسی نشانی اپنے ساتھ لے گئے؟

FOLLOW US