اسلام آباد : گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا اور جاتے جاتے اپنی حکومت کے وفاقی وزراء کو بڑا سرپرائز دے گئے۔ عمران خان بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم کا ذاتی سٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا۔وفاقی وزراء اسد قیصر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری عمران خان سے ملنے پہنچے تو پتا چلا اب یہاں کوئی نہیں ہے، تمام وزراء اور معاونین کی پی ایم ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
عمران خان نے وزیر اعظم ہاوس خالی کر دیا چیف سیکرٹری اعظم خان نے بھی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا
خط کی تحقیقات، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر