Sunday January 19, 2025

خط کی تحقیقات، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پاکستان کے امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے

ملکی ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ، حکومتی شخصیات بغیراجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے

“عمران خان کی بطور سابق وزیر اعظم سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے” پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے خط لکھ دیا

FOLLOW US