Sunday January 19, 2025

“عمران خان کی بطور سابق وزیر اعظم سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے” پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے خط لکھ دیا

اسلام آباد : نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سیکریٹری داخلہ کو وزیر اعظم کی سیکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکریٹری نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ عمران خان کی بطور سابق وزیر اعظم سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے، سیکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کیلئے مارک کردیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید

چیف جسٹس نے رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا

FOLLOW US