Sunday November 24, 2024

چیف جسٹس نے رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس عمر عطا بندیال نے رات 12 بجے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رات 12 بجے کھلوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور آج رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دروازےکھولنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور عملے کو رات 12 بجے کے بعد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے، عمران خان ودیگر پر مقدمات بنتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

” بطور وزیراعظم عمران خان کی یہ آخری خواہش ہے “ حامد میر کا انکشاف

FOLLOW US