Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ انتہائی باخبر ذرائع نے آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق خود وزیراعظم عمران خان نے بھی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی تردید کی ہے۔ خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے رات 12 بجے سپریم کورٹ کے دفاتر کھولنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے آج سینیئر صحافیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے، بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات ہوئی نہ ایسا سوچا ہے، میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔

ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے، عمران خان ودیگر پر مقدمات بنتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

FOLLOW US