اسلام آباد : حکومت کی طرف سے ایک مبینہ خط کا دعویٰ کیا جارہا ہے جس کو بنیاد بنا کر حکومت کیخلاف سازش کی باتیں کی جارہی ہیں اور اب اس بارے میں سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کردیا۔ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ” انتہائی ذمہ داری سےانتہائی اہم خبردےرہی ہوں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ذمہ داران کیطرف سےحکومت کوواضح طور پر بتادیا گیاتھاکہ مبینہ خط یاسازش کےحوالے سےکوئی ثبوت موجود نہیں، حکومت سے کہا گیا کہ آپ کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو دیے جائیں لیکن اس پر حکومت کیطرف سے خاموشی اختیا ر کرلی گئی ۔
سپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے ، اعتزاز احسن نے اس کی ایسی وجہ بتا دی کہ ڈپٹی سپیکر کے ہوش اڑ جائیں
امریکی تاریخ میں پہلی بار ٹائمز سکوائیر نیویارک میں نماز تراویح ادا کی گئی، خاتون ممبر کانگریس گریس مِنگ کی مبارکبادان کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی جس کے بعد غریدہ فاروقی نے ایک بار پھر ٹوئٹر کا محاذ سنبھالا اور چیلنج دیتے ہوئے لکھا کہ “چیلنج ہے کہ کوئی بھی اس خبر کو غلط ثابت کر کے دکھا دے!! سوال تو یہ بھی ہے کہ اگر واقعی کوئی عالمی سازش ہے تو این ایس سی کی میٹنگ کے منٹس پبلک کیوں نہیں کیے جا رہے ؟کیا میٹنگ کے منٹس ہیں بھی یا نہیں؟؟ اگر نہیں تو کس نے منٹس لینے سے انکار کیا؟