Friday May 10, 2024

تحریک انصاف کے 3 سالہ دور حکومت میں 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں،پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور میں 69 لاکھ، ن لیگ کے 5 سالہ دور میں 57 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں

لاہور : تحریک انصاف کے 3 سالہ دور حکومت میں 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، گزشتہ 3 سالوں میں اوسطاً سالانہ 18 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پید اہوئیں جو 2008 سے 2018 کے عشرے سے زیادہ ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محکمہ شماریات کی جانب سے تیار کیے گئے لیبر فورس سروے میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 3 برسوں میں ملک میں 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

‘ہماراپلان اے ہو چکا،بی تیار ہو رہا ہے اورسی انتہائی خوفناک ہو گا، فیصل واوڈا نے خبردار کر دیا

اس کے مطابق اوسطاً سالانہ 18 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پید اہوئیں جو 2008 سے 2018 کے عشرے سے زیادہ ہیں۔ ملک میں بیروزگاری کی شرح گذشتہ مالی برس کے اختتام تک چھ فیصد تھی جو اس سے پہلے سال بہتر تھی تاہم یہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کی اس شرح سے زیادہ ہے جو نواز لیگ کے دور کے اختتام پر تھی۔
پی پی پی کی وفاقی حکومت کے پانچ سالوں میں 69 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جس کی سالانہ شرح 14 لاکھ تھی جب کہ نواز لیگ کے پانچ سالہ دور میں 57 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جس کی سالانہ اوسط گیارہ لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

’’ سب سے بڑی بین الاقوامی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوانا تھا‘‘ چوہدری سرور پھٹ پڑے

لیبر فورس سروے کے مطابق تین سالوں میں پیدا ہونے والی 55 لاکھ نئی ملازمتوں میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو اس میں 25 لاکھ نئی ملازمتیں صنعتی شعبے میں پیدا ہوئیں جو نواز لیگ کے پانچ سالہ دور میں 21 لاکھ نئی ملازمتوں سے زیادہ ہے۔ زرعی شعبے میں 14 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، خدمات کے شعبے میں 17 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ نواز لیگ کے پانچ سالہ دور میں خدمات کے شعبے میں 43 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں تھی۔ بی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے ٹیکسٹائل اور تعمیراتی شعبے کو مراعاتی پیکج دیا جس کی وجہ سے زیادہ نوکریاں اس شعبے میں پیدا ہوئی۔

عمران خان نے اس سرپرائز کا اپنے ایم این ایز کو بھی نہیں بتایا تھا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ

FOLLOW US