Friday May 10, 2024

سپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے ، اعتزاز احسن نے اس کی ایسی وجہ بتا دی کہ ڈپٹی سپیکر کے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد : معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے قومی اسمبلی کی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی ہے وہ خلاف آئین لگتی ہے ، ویسے تو فیصلہ سپریم کورٹ نے کرناہے ، اپوزیشن وہاں چلی گئی ہے ، بادی النظر میں خلاف ورزی آئین ہےکیونکہ سپیکر کے سامنے جو کارروائیاں ہوتی ہیں ضابطے کے مطابق ان میں جب تک یہ موشن ہو، یعنی ایک تحریک ہو جو کہ سپیکر کے سامنے آپ نے چیمبر میں پیش کی ہے تو تحریک کو اگر وہ کسی قانون کے خلا ف سمجھتے ہیں تو وہ اسے مسترد کر سکتے ہیں،

”فرح کا کیا کردا ر تھا ؟ میں نے بزدار کی ایک ایک کرپشن عمران خان کو بتائی ،میرے پاس سارا ریکارڈ ہے “ علیم خان کھل کر سامنے آگئے

لیکن ایک دفعہ وہ فلور آف دی ہاوس پر آجائے تو وہ تحریک یا موشن نہیں رہتا بلکہ ریزولیوشن(قرارداد) ہوجاتی ہے، یا بل ہوجاتا ہے، اگر قانون سازی مقصود ہو تو بل ہوتا ہے، اگر ویسے قرار داد پاس کرنی ہو تو قرار داد ہو تی ہے ، یعنی موشن یا تحریک ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے فلور کی پراپرٹی بن جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہو اجس پر انہوں نے فواد چوہدری کو گفتگو کا موقع دیا ، فواد چوہدری نے نشست پر کھڑے ہو کر تحریک عدم اعتماد کے خلاف آرٹیکل 5کے تحت تحریک پیش کی جسے سپیکر نے قبول کرتے ہوئے آئینی طور پر درست قرار دیا اور تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور رولنگ جاری کر دی ،سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔

تحریک انصاف کے 3 سالہ دور حکومت میں 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں،پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور میں 69 لاکھ، ن لیگ کے 5 سالہ دور میں 57 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی پوری قوم کو مبارک با د دینا چاہتاہوں قومی اسمبلی کے سپیکر نے غیر ملکی سازش کے تحت پلان کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مسترد کر دیاہے ۔سپیکر نے اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، جمہوریت میں عوام کے پاس جائیں، عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔

‘ہماراپلان اے ہو چکا،بی تیار ہو رہا ہے اورسی انتہائی خوفناک ہو گا، فیصل واوڈا نے خبردار کر دیا

FOLLOW US