Sunday January 19, 2025

”فرح کا کیا کردا ر تھا ؟ میں نے بزدار کی ایک ایک کرپشن عمران خان کو بتائی ،میرے پاس سارا ریکارڈ ہے “ علیم خان کھل کر سامنے آگئے

لاہور: پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان نے بھی پنجاب میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح کے کردار پر سوال اٹھا دیا ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ عثمان بزدار نے کس طرح کرپشن کی، لاکھوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتہ تھا، میں نے خود جاکر بتایا تھا، فرح کون تھی عمران خان عوام کو بتائیں، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے،

تحریک انصاف کے 3 سالہ دور حکومت میں 55 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں،پیپلز پارٹی کے 5 سالہ دور میں 69 لاکھ، ن لیگ کے 5 سالہ دور میں 57 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں

وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان بتائیں کہ وہ کون تھی۔عبد العلیم خان نے کہا کہ عثمان بزدار کس طرح کرپشن کر رہا تھا ،ایک ایک بات عمران خان کو بتائی ،میرے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے ۔ انہوں نے اپنا موبائل فون دیکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں ہماری ساری بات چیت محفوظ ہے ،جب جب میں نے آپ کو بزدار کی کرپشن بتائی تو آپ نے آگے سے جو جواب دئیے سب میرے پاس موجود ہیں اور یہ سب میں قوم کے سامنے لے آﺅں گا ۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار ٹائمز سکوائیر نیویارک میں نماز تراویح ادا کی گئی، خاتون ممبر کانگریس گریس مِنگ کی مبارکباد

‘ہماراپلان اے ہو چکا،بی تیار ہو رہا ہے اورسی انتہائی خوفناک ہو گا، فیصل واوڈا نے خبردار کر دیا

صحافی کے ایک سوال پر عبد العلیم خان نے کہا کہ میں نے عمران خان کی فیملی کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی لیکن فرح نے پنجاب میں ہونے والے ہر ٹھیکے اور ٹرانسفر میں رشوت لی ،وہ اور ان کے شوہر اب بھاگ چکے ہیں لیکن وہ سب بیورو کریٹ یہاں موجود ہیں جو اس سب میں شامل تھے ،اس بارے میں جب بھی تحقیقات ہونگی تو سب سامنے آجائے گا ۔

’’ سب سے بڑی بین الاقوامی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوانا تھا‘‘ چوہدری سرور پھٹ پڑے

FOLLOW US