Monday January 20, 2025

‘ہماراپلان اے ہو چکا،بی تیار ہو رہا ہے اورسی انتہائی خوفناک ہو گا، فیصل واوڈا نے خبردار کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فیصل واوڈا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تین پلان ہیں۔پلان اے ہو چکا جبکہ پلان بی تیار ہو رہا ہے اور ہمارا پلان سی انتہائی خوفناک ہو گا۔ نجی ڈی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں فیصل واوڈا نےکہا کہ احسن اقبال نے عمران خان کے جانے کی ٹوئٹ کی جس کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔یہ وہی سفارتخانہ ہے جس کے بارے میں عمران خان نے بات کی،مجھے یہ بتائیں کہ کس حیثیت سے امریکی سفارتخانے نے احسن اقبال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے؟

تحریک عدم اعتماد مسترد، وزیر اعظم نے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کردی

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پہلے حکومت میں آ کر پاکستان کو تباہ کیا اب یہ دوبارہ لوگوں کے احساسات کے ساتھ کھیل رچانا چاہتے ہیں،ہماری قوم کبھی بھی اپنی خوداری پر سودا نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ کی سپورٹ کر رہی ہے جبکہ ہمیں جو پیشکش کرتا ہے عمران خان اسے کہتا ہے کہ دفع ہو جاو۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اس کا احترام کریں گے،ہم سپریم کورٹ پر آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتے ہیں،ہم اپنے اداروں کو تگڑا بنانا چاہتے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز کی طرح نہیں کہ اگر فیصلہ حق میں نہ آئے تو اداروں پر تنقید شروع کردیں اور انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کریں۔خط سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر خط جھوٹا ہوا تو ہم سزا کے حق دار ہیں۔

عمران خان نے اس سرپرائز کا اپنے ایم این ایز کو بھی نہیں بتایا تھا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ

’’ سب سے بڑی بین الاقوامی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوانا تھا‘‘ چوہدری سرور پھٹ پڑے

FOLLOW US