Monday January 20, 2025

’’ سب سے بڑی بین الاقوامی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوانا تھا‘‘ چوہدری سرور پھٹ پڑے

اسلام آباد : سابق گورنر چوہدری سرور پھٹ پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر یہ غیر ملکی سازش ہے تو سب سے بڑی غیر ملکی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا تھی ۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ایم پی اے بنا تھا ، وہ بھی چیف منسٹر بن سکتا تھا لیکن پرائم منسٹر نے فیصلہ کیا ہم میں سے کوئی بھی فٹ نہیں ہے ، صرف عثمان بزدار ہیں، ہم نے پھر بھی اپنے جذبات کو کنٹرول کیا ، ہم نے کہا کہ نیا پاکستان بنانا ہے ، اگر عمران خان سمجھتے ہیں تو پھر بھی ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، پوری قوم نے دیکھا کہ نیا پاکستان پنجاب میں کیا تماشے ہو رہے ہیں ، نیا پاکستان عثمان بزدار کس طریقے سے بنا رہاہے ،

عمران خان نے اس سرپرائز کا اپنے ایم این ایز کو بھی نہیں بتایا تھا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ

تحریک انصاف کے ورکرز آہیں بھر رہے تھے کہ ہم نے یہ نیا پاکستان بنا ناتھا جہاں ملازمتیں بک رہیں، یہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، اے سی ڈی سی پیسے دے کر لگ رہے ہوں ، ہم نے وہ بھی برداشت کیا ، پوری پاکستان تحریک انصاف ایک طرف تھی ، پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے ، پنجاب نہیں چل رہا تھا ،ایک طرف عمران خان کھڑا تھا ، ہماری بات کسی نے نہیں سنی ، آج یہ کہنا چاہتاہوں کہ غیر ملکی سازش ہے تو سب سے بڑی غیر ملکی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا تھی ، رشوت نچلے اداروں میں بے پناہ بڑھ گئی ہے ، ہم نے اپنے دل پر پتھر رکھا اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منطوری دیدی

آج آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کا مستعفی ہونے کا اعلان

FOLLOW US