Monday January 20, 2025

عمران خان نے اس سرپرائز کا اپنے ایم این ایز کو بھی نہیں بتایا تھا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ

اسلام آباد : سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ کسی کو بھی عمران خان کے اس سرپرائز کی توقع نہ تھی ، وزیر اعظم نے گزشتہ رات عشایے میں شرکت کرنے والے ایم این ایز اور دیگر ساتھیوں کو بھی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق نہیں بتایا تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان ایک بند شخصیت ہیں ، انہوں نے کسی کو بھی اس سرپرائز سے آگاہ نہیں کیا ، انہوں نے اپنے نادان وزیروں اور مشیروں کے مشورے پر عمل کر کے ایسا راستہ اختیار کیا جس کی آئین و قانون میں گنجائش نہیں ہے ، انہوں نے آج ووٹنگ کی بجائے یہ کام کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منطوری دیدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور سے عمران خان کے اختلافات بھی یہی تھے ، عمران خان نے چودھری سرور کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا تھا مگر چودھری سرور آئین کو سمجھتے تھے ، اس لئے انہوں نے انکار کر دیا ۔ دوسرا عمران خان کو عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا چاہئے تھا ، چاہے نتیجہ جو بھی آتا۔

آج آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کا مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی

FOLLOW US